مودی کی بریگیڈ پریڈ گراونڈ کی ریلی منسوخ

   

کولکتہ 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ میں بریگیڈ پریڈ گراونڈ پر آئندہ ماہ ہونے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو بی جے پی نے منسوخ کردیا ہے ۔ اسی گراونڈ پر دو دن قبل ترنمول کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں کی میگا ریلی منعقد کی تھی ۔ بی جے پی نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے مغربی بنگال میں تین ریلیوں سے خطاب کرینگے جن کا آئندہ ہفتے آغاز ہوگا۔ بی جے پی بنگال یونٹ کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 28 جنوری 2 فبروری اور 8 فبروری کو تین الگ ریلیوں سے خطاب کرینگے ۔ 8 فبروری کو مودی کا جو جلسہ بریگیڈ پریڈ گراونڈ میں منعقد ہونے والا تھا اسے منسوخ کردیا گیا ہے اس کی بجئے وزیر اعظم اس دن آسنسول میں ایک جلسہ سے خطاب کرینگے ۔