مودی کی دوبارہ واپسی، لیکن مودی لہر میں کمی ، سٹہ بازوں کی پیش قیاسی

   

ہاپور(یوپی)۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ماہرین رائے شماری کے مطابق تمام اس بات پر متفق ہیں کہ بی جے پی دوبارہ اقتدار حاصل کرلے گی لیکن ہاپور کا سٹہ بازار نے شرط لگائی ہے کہ مقابلہ بہت ہی سخت ہے اور سٹہ کے پنٹرز نے پیشن گوئی کی کہ مودی دوبارہ اقتدار پر واپس ضرور ہوں گے لیکن ان کی تائید میں کوئی لہر باقی نہیں ہے۔ 2014ء میں مودی کا جادو جس طرح سے چل پڑا تھا، اس بار اس میں وہ اثر باقی نہیں ہے۔ پنٹرز نے پیش گوئی کی کہ بی جے پی نے جس طرح 2014ء میں 283 کا نشانہ حاصل کیا تھا، اس بار کم و بیش اسی نشانہ کے قریب ہوگی اور انہوں نے توقع جتائی کہ بی جے پی 240 نشستیں حاصل کرے گی اور ہوسکتا ہے کہ یہ نمبر 245 بھی ہو۔ لیکن اس نمبر کو بی جے پی پار نہیں کرے گی۔ سٹہ بازار کے ایک آپریٹر نے اس طرح کا خیال ظاہر کیا۔ مختلف افراد نے رائے ظاہر کی کہ مودی اپنا نشانہ تو حاصل کرلیں گے لیکن ان کو استحکام اسی وقت حاصل ہوگا جب حلیف جماعتیں ان کی مدد کریں گی چنانچہ سارا انحصار دوسری پارٹیوں پر ہے جو مودی کو سہارا دیں گی۔ ان کے مطابق ریاست اترپردیش جہاں پر بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوئی تھی، اس بار حالات کچھ اور ہیں اور گزشتہ کی بہ نسبت صرف آدھی نشستوں پر ہی اس کو اکتفا کرنا پڑے گا۔ گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے 71 نشستیں حاصل کی تھیں لیکن اس بار 41 نشستوں پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔ دوسرے معنوں میں وہ نشستوں میں کمی کے باعث مرکز کی گدی پر براجمان نہیں ہوسکے گی کیونکہ مرکزی حکومت کا راستہ یو پی سے گذرتا ہے۔ شہر کے ایک مشہور سٹہ بازوں کے مرکز مانڈی پاٹیا کے ایک بکی نے پیش قیاسی کی بی جے پی یو پی میں 41 تا 45 نشستوں کے درمیان حاصل کرے گی ۔