مودی کی زیلنسکی سے ملاقات

   

نیویارک/نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نیو یارک میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔قابل ذکر ہے کہ مودی اور زیلنسکی کے درمیان گزشتہ ایک ماہ میں یہ دوسری ملاقات ہے ۔ اس سے قبل مودی کے یوکرین کے دورے کے دوران دونوں لیڈروں نے کیف میں ملاقات کی تھی۔ اس دوران، مودی نے یوکرین میں جاری تنازعہ کا مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ پرامن حل تلاش کرنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے ہندوستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔