مودی کی طرح غیر ذمہ دار وزیراعظم ہندوستان نے کبھی نہیں دیکھا۔ سونیا گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران یہ بات کہی

,

   

انہوں نے کہاکہ 2019لوک سبھا الیکشن پچھلے تمام انتخابات سے منفرد ہے کیونکہ سماج کے تمام طبقا ت قسمت کا فیصلہ کرے گا اور آیا و ہ لوگ جنھوں نے دستور کو تباہ کیاوہ اقتدار میں رہیں گے

رائے بریلی۔ پارٹی کارکنوں کے ساتھ پیر کے روز بند کمرے کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو پی اے چیر پرسن سونیا گاندھی نے کہاکہ ہندوستان نے اپنی تاریخ میں نریندر مودی جیسا غیر ذمہ داروزیراعظم نہیں دیکھا۔

محترمہ گاندھی’’ اس روز وزیراعظم کی ذمہ داری کا احساس ہوا جب انہوں نے کہاکہ ان کو کیاکرنا ہے ایک روز وہ بوریا بستر لپٹیں گے اور چلے جائیں گے۔

ملک نے اپنی تاریخ میں وزیراعظم کی طرح غیرذمہ دار فرد نہیں دیکھا‘‘۔اپنے پارلیمانی حلقہ میں مذکورہ کانگریس لیڈر میٹنگ کے لئے پہنچیں تھیں ‘ جہاں پر ان کی بیٹی اور اے ائی سی سی جنرل سکریٹری انچارج مغربی اترپردیش پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی خطاب کیا۔

محترمہ گاندھی نے مزیدکہاکہ ’’ میں ان لوگوں کو آگاہ کردینا چاہتی ہوں جو ملک کو تباہ کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریو ں سے راہ فرار اختیا کرنے کی فراغ میں ہیں کہ کانگریس کا ہر کارکن ملک کے اقدار کے لئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد کرے گا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ 2019لوک سبھا الیکشن پچھلے تمام انتخابات سے منفرد ہے کیونکہ سماج کے تمام طبقا ت قسمت کا فیصلہ کرے گا اور آیا و ہ لوگ جنھوں نے دستور کو تباہ کیاوہ اقتدار میں رہیں گے۔

سونیاگاندھی نے کہاکہ ’’ مجھے فخر ہے کہ آپ لوگ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ‘ مجھے حوصلہ بخشا اور مستحکم کیا۔ آپ لوگوں نے ماضی میں بھی میرا الیکشن لڑا اور اس الیکشن میں بھی آپ لوگوں کو ہی مقابلہ کرنا ہے‘‘۔

رائے بریلی کوچ فیکٹری کی طرح پراجکٹس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو جس کی مرکز او ریاست میں حکومت ہے کو علاقے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا مورد الزام ٹہرایا۔

پرینکا گاندھی نے بی جے پی امیدوار دنیش پرتاب سنگھ کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو نے مجھ سے کہاتھا کہ سنگھ کانگریس پارٹی چھوڑ کر جانے والا ہے۔

بی جے پی ترجمان نوین سریواستو نے کہاکہ ’’ ہم جمہوریت میں ہے اور کانگریس جو کہنا چاہتی ہے وہ کہہ۔ مگر ہندوستان کانگریس

لیڈر کے اس دعوی کو ناپے جس کو دس سال تک ناکارہ وزیر اعظم رہا ہے۔ کیاملک نے ترقی کی اور اس کو فروغ ملا۔ان کے غیر ذمہ دار تبصرے کاجواب 23مئی کے روز عوام دے گی ‘‘