مودی کی غلط پالیسیوں سے ملک میں انحطاط: راہول گاندھی

   

نئی دہلی ۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج ملک کی معاشی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان میں پہلی مرتبہ معاشی انحطاط پیدا ہوا ہے ۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ ہندوستان تاریخ میں پہلی مرتبہ انحطاط کا شکار ہوا ہے ۔ نریندر مودی کی پالیسیوں اقدامات نے ملک کی طاقت کو کمزوری میں تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے ایک نیوز رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ ملک کی جملہ گھریلو پیداوار جولائی ۔ ستمبر کے دوران 8.6 فیصد تک ہوگی جس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستانی فنی اعتبار سے تاریخ میں پہلی مرتبہ انحطاط کا شکار ہوجائیگا۔