مودی کی لوک سبھا انتخابی مہم کیلئے مالیہ پر راہول گاندھی کا استفسار

   

آگرہ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 30 سیکنڈ کے اشتہار میں جو ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، لاکھوں روپئے خرچ ہوتے ہیں، صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی جاریہ لوک سبھا انتخابی مہم کے لئے مالیہ کس نے فراہم کیا ہے؟ وہ کانگریس کے امیدوار راج ببر کی تائید میں فتح پور سیکری میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ یہاں پر دوسرے مرحلہ میں 18 اپریل کو رائے دہی مقرر ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ ہر جگہ برسر عام نریندر مودی کی تشہیر ہورہی ہے۔ اِس کے لئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے چاہے ٹی وی پر 30 سیکنڈ کا اشتہار ہو یا اخباری اشتہار۔ اِس کے لئے لاکھوں روپئے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پیسے کون دے رہا ہے، مودی کی جیب میں یہ پیسے کہاں سے آرہے ہیں۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نے برسر عام رقم لوٹی ہے اور اِسے مفرور تاجروں جیسے نیروؤ مودی، میہول چوکسی، للت مودی اور وجئے مالیا کے حوالہ کردیا ہے۔ مودی پر اپنے ناکام تیقنات کی بنیاد پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ وزیراعظم نے نوجوانوں سے جھوٹ بولا ہے کہ وہ دو کروڑ ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ اُنھوں نے اِن کارپوریشنس نے برسرکار عوام سے بھی جھوٹ بولا ہے کہ وہ ہر شخص کے بینک کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کروائیں گے۔ ملک کے کاشتکاروں کو تباہ کردیا۔ وہ جھوٹے تیقنات کے سہارے برسر اقتدار آئے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہر شخص کے بینک کھاتے میں ہم 15 لاکھ روپئے جمع کروائیں گے، میں آپ کو ایک قابل عمل عدد دیتا ہوں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم ہر غریب شخص کے بینک کھاتے میں 72 ہزار روپئے جمع کروائیں گے۔ ’نیائے‘ اسکیم جو کانگریس نے پیش کی ہے اور جو وعدے کئے گئے ہیں اُن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ ماہرین معاشیات غریب عوام کی مدد کرنے کے لئے ایسے وسائل تلاش کررہے ہیں جس سے معیشت پر کوئی اثر مرتب نہ ہو اور اُنھوں نے 72 ہزار روپئے سالانہ کا عدد فراہم کیا ہے۔ ’نیائے‘ اسکیم کے بارے میں جب ہم بات کرتے ہیں تو مودی سوال کرتے ہیں کہ رقم کہاں سے آئے گی۔ میں آپ سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ اوسط طبقہ کو نقصان پہونچاتے ہوئے جیبوں میں سے نہی نکالی جائے گی۔ انکم ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ انیل انبانی، میہول چوکسی کے پاس سے آئے گی اور آپ کی جیبوں میں جائے گی۔ کانگریس کے صدر نے کہاکہ جو شخص بھی مودی کے تیقنات پر بھروسہ کرتے ہو کہ وہ 15 لاکھ روپئے جمع کروائیں گے، اُس نے کہاکہ کانگریس 72 ہزار روپئے کا تیقن دیتی ہے۔ کانگریس کے اِس تیقن کے بارے میں جس نے بھی سنا اُس نے کہاکہ اِس سے 70 فیصد غریب عوام مستفید ہوں گے۔