مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسٹر مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔عدالت عظمی نے گزشتہ بدھ کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار تیج بہادر کے وکیل پردیپ یادو کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کے کافی زور لگایا تھا ۔