مودی کے پہونچنے سے پہلے ای ڈی پہونچ گئی ہے : کے کویتا

   


وہ ای ڈی ۔ مودی سے ڈرنے گھبرانے والی نہیں ہے ، جیل جانے بھی تیار ہے
حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : دہلی شراب اسکام کی ریمانڈ رپورٹ میں نام شامل ہونے پر ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے کسی بھی ریاست میں داخل ہونے سے قبل انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) کا داخلہ عام ہوجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی اور ای ڈی سے ڈرنے والی نہیں ہے اور نہ ہی جیل جانے سے گھبراتی ہیں ۔ آج صبح اپنی قیام گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے کویتا نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بی جے پی ان کے خلاف مقدمات درج کراتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسیوں سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہی ہے ٹی آر ایس اور وہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی ۔ ہرگز مودی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی ۔ ضرورت پڑنے پر جیل جانے کے لیے بھی تیار رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے 8 سال کے دور حکومت میں ملک کے 9 ریاستوں میں جمہوری انداز میں منتخب غیر بی جے پی حکومتوں کو اقتدار سے محروم کردیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے ٹی آر ایس کو قومی جماعت بی آر ایس میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی سازش کی ہے ۔ اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سازش کی تہہ تک پہونچنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ کویتا نے کہا کہ آئندہ سال دسمبر میں تلنگانہ میں اسمبلی کے انتخابات ہوں گے ۔ مودی کے تلنگانہ پہونچنے سے ایک سال قبل ای ڈی پہونچ گئی ہے ۔ ان کے ساتھ وزراء اور ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے سیاسی تماشہ کیا جارہا ہے ۔ تحقیقاتی ایجنسیوں کا ہم سامنا کرنے اور ہر سوال کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ یہاں تک کہ جیل جانے بھی تیار رہیں گے ۔ ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی ۔ ای ڈی کے ذریعہ ہرگز کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ۔ تلنگانہ کے عوام بہ شعور ہیں اور سارے عوام ٹی آر ایس کے ساتھ ہیں ۔۔ ن