مودی کے ہاتھوں اڈیشہ میں سبھدرا یوجنا کا افتتاح

   

بھونیشور : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اوڈیشہ حکومت کی ایک اہم پہل ’’سبھدرا یوجنا‘‘کا آغاز کیا۔ مودی نے یہاں جنتا میدان میں منعقدہ ایک پروگرام میں سبھدرا یوجنا کا آغاز کیا۔ یہ اسکیم اوڈیشہ کے 2024 کے انتخابات کے دوران ریاست کیلئے بی جے پی کے اہم انتخابی وعدوں میں شامل تھی۔ اس پروگرام میں پورے ریاست سے 70 ہزار سے زیادہ خواتین نے حصہ لیا۔ اسکیم کے تحت ہر استفادہ کنندہ کو اقساط میں کل ملاکر 50,000 روپے ملیں گے جو براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں جمع کیے جائیں گے ۔مودی نے اِس موقع پر 2,871 کروڑ روپئے کے ریلوے پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اڈیشہ کے بعد مودی 19 ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور سرینگر میں انتخابی ریالی سے خطاب کریں گے جس کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔