بنگلورو:بنگورو میں واقع کیمپگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل۔2 کو وزیر اعظم مودی جمعہ کو افتتاح کریں گے ۔یہ ٹرمنل مسافروں کو خوشگوار تجربہ فراہم کرے گا کہ وہ اپنی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے باغ میں چہل قدمی کریں۔ کیونکہ 5000 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرمنل ان اے گارڈن کے تصور کو شامل کیا گیا ہے، جو کہ اس قسم کی پہلی کوشش ہے۔ ٹرمینل۔2 کو چار رہنما اصولوں پر بنایا گیا ہے، جس میں ٹرمنل ان اے گارڈن، پائیداری، ٹیکنالوجی اور اختراع اور کرناٹک کی ثقافت شامل ہے۔ ٹرمینل 2 ایک آرکیٹیکچرل عجوبہ ہے، جو اپنی نوعیت کا پہلا ‘ٹرمینل ان اے گارڈن’ ہے۔ اس کے اندر اور باہر سرسبز و شاداب سبزہ زار ہوں گے۔ مسافروں کو نئے ٹرمینل سے گزرتے ہوئے باغ میں چہل قدمی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔کیمپگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ کل 2,55,645 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے T-2 کے پہلے مرحلے میں 22 دروازے، 15 بس دروازے، 95 چیک ان سلوشنز اور 17 سیکیورٹی چیک لین ہوں گے۔ نو کسٹمز ہینڈ بیگیج کی اسکریننگ ہوگی۔ گیٹ لاؤنج میں 5,932 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ T-2 کے پہلے مرحلہ میں سالانہ 25 ملین مسافروں کی گنجائش ہے۔انھوں نے کہا کہ T-2 کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہم مسافروں کے لیے سادگی اور کم سے کم پیدل فاصلوں کو برقرار رکھیں جو کے آئی اے کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی اور جدید مواد کے امتزاج کے استعمال کے ساتھ یہ ٹرمینل پائیدار ترقی کے لیے ایک نیا وژن قائم کرے گا۔