موزمبیق میں کئی گرجا گھر اور عیسائیوں کے مکانات جلا دیے گئے

   

عدیس ابابا: موزمبیق میں کئی گرجا گھروں اور عیسائی کمیونٹی کے مکانات کو آگ لگا دی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موزمبیق کے کابودیلگادو صوبے میں کیے گئے حملوں میں کئی افراد قتل کر دیے گئے۔ حملوں کے دوران کچھ افراد کو یرغمال بھی بنا لیا گیا، جبکہ سیکڑوں افراد بے گھر بھی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان حملوں کی ذمے داری داعش سے تعلق رکھنے والی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی موزمبیق میں جاری حملوں میں اب تک 5 ہزار افراد قتل جبکہ 10 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔