موسمیاتی تبدیلی پر مختص رقم بڑھانے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: بیجو جنتا دل کے امر پٹنائک نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے مختص رقم میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور مشرقی ساحلی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے ۔ایوان میں مالی سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر پٹنائک نے کہا کہ حکومت کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مختص رقم میں اضافہ کرنا چاہیے ۔ اس کے لیے مشرقی ساحلی ریاستوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور یہ نجی شعبے کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو مناسب نرخوں پر قرضے فراہم کیے جائیں جس سے جلد یا بدیر حکومت کے پی پی پی ماڈل کی تمام اسکیموں پر اثر پڑے گا۔