موسمی پیش قیاسی آج کی اہم جانکاری۔ کیرالا میں بھاری بارش کی پیش قیاسی‘ چھ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

,

   

ہندوستان کے محکمہ سمکیات نے کیرالا کے چھ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ اڈوکی‘ ملاپورم‘ وائناڈ‘ کننور‘ ایرناکولم اورتھریسور میں 18سے 20جولائی تک بھاری بارش کا امکان ہے

نئی دہلی۔۔ہندوستان کے محکمہ سمکیات نے کیرالا کے چھ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ اڈوکی‘ ملاپورم‘ وائناڈ‘ کننور‘ ایرناکولم اورتھریسور میں 18سے 20جولائی تک بھاری بارش کا امکان ہے۔

ائی ایم ڈی کی جانکاری میں کہاگیا ہے کہ 24گھنٹوں کی بارش میں 204ملی میٹر پانی کا امکان ہے۔ درایں اثناء دارلحکومت میں چہارشنبہ کے روز مطلع ابرالود رہا اور ساتھ میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش بھی جاری رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اگلے دو دنوں تک یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا

۔مذکورہ صفدر جنگ ابزورویٹری جو شہری اعداد وشمار فراہم کرتا ہے نے جانکاری دی ہے کہ منگل کے روز 29.2ایم ایم بارش 8:30تک ریکارڈ کی گئی جو جاریہ مانسون سیزن کی سب سے زیادہ بارش ہے۔

بہار میں چیف منسٹر نتیش کمار نے منگل کے روز کہاکہ اب تک سیلاب سے متاثر ہوکر 25لوگوں کی موت ہوئی ہے‘ اور اس سے 25.71لاکھ سولہا اضلاعوں میں شدید متاثر ہوئے ہیں۔

پیر کے روزآسام میں بھاری بارش کے بعد کازیر رنگا نیشنل پارک اور قومی شاہراہ 37پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

بھاری بارش کی وجہہ سے برہما پترا ندی میں اوچھال آیا جس کی وجہہ سے ریاست کے موریگاؤں ضلع کے 200کے قریب گاؤ ں شدید طو رپر متاثر ہوئے

۔پچھلے سات دنوں سے جاری بارش کی وجہہ سے میگھالیہ میں 1.14لاکھ لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

نیپال میں بھاری بارش کی وجہہ سے بہار میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے‘ جہاں پر چار لوگوں کی موت اور 18لاکھ لوگ ریاست کے مختلف اضلاعوں میں متاثر ہوئے ہیں۔