ظہیر آباد 14 / ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے موظف ملازمین کے صدر و اراکین نے آج ایس ٹی او سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر یو نین کے مقامی صدر جی جناردھن ریڈی کی قیادت میں ایس ٹی او سرینواس ریڈی کو ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے موظف ملازمین جو پانچ سال سے زائد عرصہ سے سیونگ کر رہے ہیں اور بنک لون یا تعلیمی لون یا پھر گھر کا لون لئے ہوئے ہیں ۔ انہیں سال 2022-23 کے انکم ٹیکس سے استثنی دیا جائے تاکہ مالی نقصان نہ ہونے پائے ۔ اس موقع پر سکریٹری موظف ملازمین یونین ظہیر آباد راجندر پٹیل ، رمیش بابو ، نائب صدر محمد عظیم الدین، جی چندر شیکھر ، سید رحمت اللہ قادری، میڈیا سکریٹری محمد محبوب غوری کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔