مولانا سید غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی کا دورہ

   

شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ ، عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ
حیدرآباد 19 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : مولانا سید غلام افضل بیابانی صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی نے منگل 19 مارچ کو شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کا دورہ کیا ۔ ایرپورٹ اتھارٹیز نے مولانا سید غلام افضل بیابانی کو ایرپورٹ پر عازمین حج کو دی جانے والی سہولتوں و مختلف مقامات کا معائنہ کروایا ۔ جی ایم آر ایرپورٹ اتھارٹیز نے عازمین حج کو ٹھہرانے کی جگہ ، وضو اور نماز ادا کرنے کی جگہ کا معائنہ کروایا ۔ جی ایم آر اتھارٹیز نے صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی کو بتایا کہ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر خواتین عازمین و مرد حضرات کیلئے دو علحدہ اور وضو خانے اور بیک وقت نماز ادا کرنے کی جگہ فراہم کی جارہی ہے ۔ ٹھہرانے کے انتظامات بھی معقول بندوبست کیا گیا اور بیت الخلاؤں کا بھی خواتین عازمین اور مرد عازمین کیلئے علحدہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ مولانا سید غلام افضل بیابانی نے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں اور عازمین کیلئے بہتر انتظامات کرنے کی تاکید کی ۔ اس دورہ کے موقع پر جناب محمد مجیب الدین رکن تلنگانہ حج کمیٹی ، جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی ، جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر و ایرپورٹ عہدیدار موجود تھے ۔۔