لاہور۔ ممتاز اسلامی اسکالر‘ پاکستان کے عالم دین مولانا طارق جمیل اتوار کے روز فرش پر گرنے کی وجہہ سے شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ چہرے اور پیرپر زخم ائے ہیں جس کی وجہہ سے کافی خون بھی بہا ہے۔
مولانا کے قریبی ذرائع کے حوالے سے اُردو پوائنٹ کا کہنا ہے کہ زخم کی وجہہ سے کافی خون بہہ ہے۔
مولانا طارق جمیل کے اسٹوڈنٹس میں سے ایک مولانا عمران بشیر نے پیرکے روز ٹوئٹ کرکے بتایا کہ انہوں نے مولانا سے فون پر بات کی ہے۔
فرش پر گرنے کے بعد دوگھنٹوں تک خون بہتا رہا ہے۔ وہ شدید بیمار ہیں۔
مولانا کی صحت یابی کے عالم اسلام سے انہوں نے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
استاد جی مولانا طارق جمیل صاحب سے ابھی فون پر بات چیت ہوئی، گرنے کی وجہ سے 2گھنٹے تک خون بہا، استاد جی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے
عالم اسلام سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
حضرت کا سایہ امت کا سرمایہ ہے، اللہ تعالی مولانا طارق جمیل صاحب کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے
آمین یارب العالمین!— Molana Imran Bashir (@imranbashir789) June 1, 2020
انہوں نے منگل کے روز ایک ٹوئٹ کرکے اپنے حامیوں سے صحت یابی کے دعاء کے ساتھ یہ کہاتھا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلڈ پریشر میں کمی کی وجہہ سے گر گئے تھے۔
انہوں نے اپنے حامیوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی مکمل او ربہتر صحت کے لئے دعائیں جاری رکھیں
السلام عليكم ورحمة الله
دو روز قبل بلڈ پریشر کم ھونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی،آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک ھوں،صحت کاملہ کیلئے آپ تمام سے دعاوں کی درخواست ھے۔#tariqjamil— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) June 2, 2020