مولانا طلحہ قاسمی کی 17 اکٹوبر کو نظام آباد آمد

   

نظام آباد:12؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولاناسید سمیع اللہ ناظم ادارہ مظہرالعلوم وصدرجمعیۃ علماء ضلع نظام آبادکے بموجب مولاناسید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی مجددی 17؍اکتوبر 2022ء بروز پیر (۲)روزہ دورہ پرنظام آباد تشریف لارہے ہیں۔ جس میں امت مسلمہ کی اصلاح وتربیت کے علاوہ حالاتِ حاضرہ میں ملت کی رہنمائی پر مشتمل مختلف پروگرامس منعقد ہوں گے۔جس میںمحفل نکاح سے خطاب بتاریخ 17؍اکتوبر 2022ء بروزپیربعد نماز عصر بمقام مکہ مسجد احمد پورہ کالونی نظام آباداور اسی روز بعدنماز عشاء بودھن میں جلسہ رحمت اللعالمین ؐوتکمیل حفظ قرآن مجیدبمقام مدنی مسجد شربتی کنال نزد اولڈ بس اسٹانڈ بودھن خطاب فرمائیں گے۔ دوسرے روز 18؍اکتوبر 2022ء بروزمنگل نظام آباد میں مردوخواتین سے خطاب بوقت صبح11؍بجے، بمقام کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد ہوگا۔اور18؍اکتوبر2022ء؁ بروز منگل کو بعدنماز عشاء مدرسہ مظہر العلوم آٹو نگر نظام آباد میںعلماء ،حفاظ و معززین سے حضرت مولانا اصلاحی خطاب فرمائیں گے۔