مولانا کلب ِ صادق کا انتقال

,

   

لکھنو: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ دنوں سے سخت علیل تھے اور لکھنو کے دواخانہ میں زیر علاج تھے۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا تھا ۔ مولانا کلب صادق کی انتقال کی خبر ان کے فرزند سبطین نوری نے دی اور کہا کہ 17 نومبر کو سانس لینے میں تکلیف اور نمونیاکی شکایت پر انہیں دواخانہ میں شریک کیاگیا تھا۔