موٹر سائیکل سوار حادثے میں کرشماتی طور پر محفوظ

   

استنبول: ترکیہ کے جنوب میں شہر عثمانیہ کے ضلع کدیرلی میں ’سی سی ٹی وی‘ کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ دکھایا گیا ہے جو کہ ایک ویران سڑک پر پیش آیا۔ حادثہ ایک موٹر سائیکل سوار اور تیز رفتار گاڑی کے درمیان پیش آیا۔ کار کے ڈرائیور نے گاڑی کو روکنے کی پوری کوشش کی مگر گاڑی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ تفصیلات کے مطابق عثمانیہ شہر کے کادرلی گورنری میں اتاترک اسٹریٹ پر نگرانی کرنے والے کیمروں نے ایک خوفناک ٹریفک حادثے کو ریکارڈ کیا جب ایک گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرانے کے بعد سڑک کی بائیں جانب گر گیا۔موٹرسائیکل سوار اپنی موٹرسائیکل سے چند میٹر کے فاصلے پر گر گیا۔ ترکیہ میں پیش آنے والے اس حادثے کے ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔