موٹر سائیکل سے گرکر زخمی ہونے والے شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) اتفاقی طور پر موٹر سائیکل سے گرنے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا مدھیہ پردیش کا ایک متوطن ہلاک ہوگیا۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 29 سالہ بی سنجے جو سنیٹرنگ کا کام کرتا تھا 11 مارچ کو علاقہ عبداللہ پور میٹ سے اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اتفاقی طور پر گاڑی پھسل جانے کے نتیجہ میں وہ گر پڑا جس کے نتیجہ میں اس کے سر پر گہرا زخم آیا۔ علاج کے لئے اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب