موٹر سائیکل کے نمبر پلیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیخلاف مقدمہ

   

حیدرآباد : موٹر سیکل کی نمبر پلیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور چالان سے بچنے کی کوشش کے خلاف کے بی ایچ بی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ ڈیوٹی انجام دینے والے سب انسپکٹر ٹریفک پولیس کے راما کرشنا نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ کوکٹ پلی ٹریفک پولیس سے وابستہ سب انسپکٹرنے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ جے این ٹی یو کے قریب خدمات انجام دے رہے تھے کہ انہوں نے ایک ایکٹیوا گاڑی کو روک لیا جس کے سامنے کی نمبر پلیٹ پر سیاہ پٹی چسپاں کی گئی تھی اور عقبی نمبر پلیٹ کو موڑ دیا گیا تھا جس کے سبب سامنے کی نمبر پلیٹ کے دو نمبر اور عقبی نمبر پلیٹ سے ایک نمبر دکھائی نہیں دے رہا تھا اور گاڑی بھی کسی اور کے نام سے رجسٹر تھی ۔ سب انسپکٹر پولیس کی شکایت پر 19سالہ کرن پوار ساکن بورا بنڈہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔