موٹر سیکل سارقوں کی ٹولیبے نقاب، 4 گرفتار

   

حیدرآباد۔/26 جنوری، ( سیاست نیوز) موٹر سیکل سارقوں کی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے راجندر نگر پولیس نے 4 افراد کوگرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 12 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا جن میں 6 رائل انفیلڈ، 5 بجاج پلسر اور ایک برگ مین شامل ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے موبائیل فونس اور خنجر بھی ضبط کرلیا جن کی جملہ مالیت 18 لاکھ روپئے بتائی ہے۔ اس ٹولی راجندر نگر میں 9، آر جی آئی اے پولیس شمس آباد میں ایک اور لنگر حوض پولیس حدود میں دو وارداتیں کئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس شمس آباد مسٹر جگدیشور ریڈی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 23 سالہ عقیل خاں ساکن کنگ کالونی، 19 سالہ شعیب علی ساکن رضوان کالونی، 22 سالہ شیخ محمد ساکن اسلام پورہ کھوجہ کالونی نظام آباد اور شیخ رفیق 18 سال ساکن جیڈی میٹلہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق عقیل خاں عادی مجرم ہے۔ اس کے علاوہ نندی گاماں، کاماٹی پورہ اور سنتوش نگر حدود میں بھی وارداتیں کیا تھا اور جیل سے رہائی کے بعد اس نے دوبارہ وارداتیں شروع کردیئے تھے۔ع