کولکاتا : مغربی بنگال حکومت کے اعتراضات کو خارج کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے آج آر ایس ایس کو 16 فروری کو بردوان ضلع میں ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔ریلی کے منتظمین جس سے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت خطاب کرنے والے ہیں، عدالت میں حکومت کے ذریعہ اجازت نہیں دئیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی حکومت نے کہا تھا کہ مدھیامک امتحانات کے دوران لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے امتحان دینے والوں کو پریشانی ہوگی۔تاہم جسٹس امریتا سنہا کی قیادت والی بنچ نے ریلی کو اجازت دے دی، بشرطیکہ منتظمین شرکت کرنے والے ہجوم کی تعداد کے ساتھ ساتھ لاؤڈ اسپیکر کے حجم پر بھی نظر رکھیں۔درخواست گزار نے استدلال کیا کہ ریلی کے مقام کے قریب کوئی اسکول نہیں ہے ۔