مٹکا چلانے والی ٹولی بے نقاب ، چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے ایک کارروائی کے دوران مٹکا چلانے والی ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے ایک خفیہ اطلاع پر آر ٹی سی کالونی ملکاجگیری میں دھاوا کیا تاہم اس کارروائی میں مٹکا کا اصل سرغنہ ہنی فرار ہوگیا ۔ جبکہ پولیس نے 48 سالہ صابر ( ایجنٹ ) 42 سالہ امجد آٹو ڈرائیور 33 سالہ سعید واجد اور 42 سالہ یسین ساکنان مولا علی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے مٹکا کے چٹیوں کے علاوہ 4180 روپئے نقد رقم دو موٹر سائیکل 4 سیل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا اور گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے ملکاجگیری پولیس کے حوالے کردیا ۔