مٹ پلی ریونیو ڈیویژن میں سرپنچ کے لیے 183 نامزدگیاں

   

وارڈس ممبرس کے لیے 322 پرچہ نامزدگیوں کا ادخال ، 20 اور 21 جنوری کو رائے دہی
مٹ پلی ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ضلعی سطح پر دوسرے مرحلہ کے پنچایت انتخابات کے پیش نظر مٹ پلی ریونیو ڈیویژن میں مٹ پلی ، کورٹلہ ، ابراہیم پٹنم ، ملا پور ، کتھلہ پور ، میڈپلی منڈلوں کے 122 گرام پنچایتوں کے 91 مقامات پر 186 سرپنچ کے لیے نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں جب کہ 31 مقامات پر نامزدگیاں صفر رہی ۔ ڈیویژن کے جملہ 1173 وارڈوں پر کے 322 وارڈس پر 322 امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کی ہیں ۔ 851 وارڈس پر نامزدگیاں صفر رہی عہدہ سرپنچ کے لیے مٹ پلی منڈل 27 کورٹلہ منڈل 34 ، کتھلہ پور منڈل 37 ، میڈ پلی منڈل 29 ، ملا پور منڈل 28 ابراہیم پٹنم منڈل 28 ، نامزدگیاں داخل کی گئی جب کہ وارڈ ممبرس کے لیے کورٹلہ منڈل 67 مٹ پلی منڈل 63 ملا پور منڈل 52 ابراہیم پٹنم منڈل 54 ، میڈپلی منڈل 60 کتھلہ پور منڈل 26 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں ۔ اس خصوص میں ضلع کلکٹر شرت نے میڈ پلی مرکز اور کورٹلہ منلال کے موضع موہن راؤ پیٹ کے انتخابی مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے عہدیداران کو ہدایتیں کی ۔ مٹ پلی سب کلکٹر گوتم پاترو نے کتھلہ پور انتخابی مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداران کو ہدایتیں کی ۔ آج مٹ پلی کے قریب موضع ویلولہ موجودہ زیڈ پی ٹی سی ممبر مارووملا نے ویلولہ سرپنچ عہدہ کے لیے نامزدگی داخل کی ۔ مٹ پلی منڈل کے 23 گرام پنچایت کے لیے 6 نامزدگی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ 23 گرام پنچایت میں 27 نامزدگیاں حاصل ہوئی جو ترتیب وار ویلولہ ( 3 سرپنچ ، 14 وارڈ ممبرس ) 2 مٹلہ چٹاپور ( 2 سرپنچ ) ، 3 وئیم پیٹ ( 2 سرپنچ ) 4 رنگاراؤ پیٹ ( 2 سرپنچ ) 5 جگا ساگر ( 1 سرپنچ ) 6 اے ایس آر تانڈہ ( 1 سرپنچ ) داخل کئے گئے جب کہ وارڈ ممبرس کے لیے 5 داخل کئے گئے ۔ 7 پداپور ( 1 سرپنچ ) 8 راما راؤ پلے ( 1 سرپنچ ) 9 کوناراؤ پیٹ ( 1 سرپنچ ) 10 آتما کور ( 2 سرپنچ ) 11 چولہ مدی ( 3 سرپنچ ) جب کہ 17 وارڈ ممبرس کے لیے داخل کئے ہیں ۔ 12 بنڈہ لنگا پور ( 10 سرپنچ ) اور وارڈ ممبرس کے لیے 25 نامزدگیاں داخل کئے گئے ہیں ۔ نامزدگیوں کی ایم پی ڈی او کلپنا ای او پی آر ڈی سواروپا نے جانچ کی ۔۔