مٹ پلی میں سابق ارکان اسمبلی کو تہنیت کی پیشکشی

   

مٹ پلی ۔ سابقہ ایم ایل ایز مٹ پلی کومی ریڈی راملو اور کومی ریڈی جیوتکا لندن میں مقیم طویل عرصہ کے بعد مٹ پلی میں آمد اور کسانوں کا احتجاجی جلسہ میں بھرپور تائید پیش کرنے پر پارٹی ورکرس اور نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ ریالی کا اہتمام کے ساتھ شاندار انداز میں گلپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کئے ۔ اس خصوص میں سابق ایم ایل اے کومی ریڈی راملو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے تمام مسیائل بشمول نظام شوگر فیاکٹری کی بازیابی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کرتے ہوئے کسانوں کے حق میں جدوجہد کررکے کامیابی حاصل کریں گے ۔ اس دوران پارٹی قائدین ایرولہ ہنڈمانڈلو محمد رئیس الدین ، یامہ راجیا وجئے آزاد ، ایس بھرت ، محمد خالد ، خواجہ عظیم الدین پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔