یوپی کے اسکول میں ویڈیو گرافی کرنے والے جرنلسٹ کیخلاف مقدمہ
لکھنؤ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مرزاپور ڈسٹرکٹ میں جمال پور علاقہ میں واقع سیور پرائمری اسکول میں جبکہ میڈ ڈے میل اسکیم کے تحت اسکولی طلبہ کو روٹی کے ساتھ نمک دیا جارہا تھا۔ گاؤں کے صدر کے نمائندہ راجکمار پال نے اپنے دوست صحافی پون کمار جیسوال کو اسکول طلب کیا جس پر اس نے اس منظر کی ویڈیو گرافی کرکے اُس کو وائرل کردیا۔ جس کے ساتھ ہی حکومت نے اس عمل کو قابل نفرت ظاہر کرتے ہوئے راجکمار پال اور ساتھی صحافی جیسوال پر دفعہ 120B (مجرمانہ سازش) 18A (سرکاری ملازمین کی دوران ڈیوٹی رکاوٹ) 193 (جھوٹا ثبوت) اور 420 (دھوکہ دہی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔