مکان بنانے کی نہیں،غریبوں کی زندگی بدلنے کی مہم:شیوراج

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کے پروگرام کو شاندار بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مہم گھر بنانے کی نہیں، بلکہ غریبوں کی زندگی بدلنے کی مہم ہے ۔یہاں کشابھاؤٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ پروگرام میںمسٹر چوہان نے سنگل کلک کے ذریعے ‘پردھان منتری آواس یوجنا’ (دیہی) کے تحت 3.50 لاکھ نئے مکانات کی منظوری دی اور مکانات کی تعمیر کے لیے مستفیدین میں 875 کروڑ روپے کی پہلی قسط تقسیم کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے لیے ریاست کے لوگوں کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے غریبوں کو پختہ چھت فراہم کرنے کے لیے ‘پردھان منتری آواس’ جیسی اسکیم بنائی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ مہم صرف گھر بنانے کی مہم نہیں ہے بلکہ یہ غریبوں کی زندگی بدلنے کی مہم ہے ۔ غریبوں کو بھی بہتر زندگی گزارنے اور مسکرانے کا حق ہے ۔