مکر سنکرانتی کے تہوار کے دوران ایس سی آر سے 6 خصوصی ٹرینیں

   

حیدرآباد، 5 جنوری (یو این آئی) مکر سنکرانتی تہوار کے دوران اضافی بھیڑ کے پیش نظر ساؤتھ سنٹرل ریلوے (SCR) کی طرف سے حیدرآباد – برہما پور اور سکندرآباد – برہما پور کے درمیان چھ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ایس سی آر نے جمعہ کے روز یہاں جاری ریلیز میں کہا کہ ٹرین نمبر 07025 سکندرآباد-برہما پور 12 اور 19 جنوری کو سکندرآباد سے 19:45 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 11:15 بجے برہما پور پہنچے گی۔واپسی پر، ٹرین نمبر 07026 برہما پور-سکندرآباد 13 اور 20 جنوری کو برہما پور سے 12:30 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 06:30 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔یہ خصوصی ٹرینیں نلگنڈہ، ستیناپلی، گنٹور، وجئے واڑہ، ایلورو، تادیپلی گوڈیم، راجمندری، سمالکوٹ، اناورم، اناکاپلی، دوواڈا، پینڈورتی، کوٹاوالسا، وجیا نگرم، چپوروپلی، سریکاکولم، سریکاکولم، اور سومپور میں رکیں گی۔ ریلیز میں کہا گیا کہ ٹرین نمبر 07027 حیدرآباد- برہما پور 13 جنوری کو حیدرآباد سے 2240 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 15:15 بجے برہما پور پہنچے گی۔