مکہ مکرمہ میں زائد از 18 لاکھ عازمین حج کا اجتماع

   

جدہ ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے زائد از 18 لاکھ مسلمان سلطنت کو پہونچ چکے ہیں اور جمعہ کو شروع ہونے والے مناسک حج کے ساتھ اپنا فریضہ حج مکمل کریں گے ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پاسپورٹس جنرل سلیمان ال یحییٰ نے آج یہ تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 9 لاکھ 70 ہزار مرد اور 8 لاکھ 68 ہزار خاتون عازمین حج سعودی عرب کو پہونچ چکے ہیں ۔ مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زیادہ مسلمان جن میں سعودی شہریان اور تارکین وطن شامل ہیں ، اس سال حج کے فریضہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔