مکیش امبانی نے انیل کو رقم کیلئے عاجزی پر مجبور کیا

,

   

٭ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بھائی انیل امبانی کو گزشتہ سال ایرکسن کمپنی کو واجب الادا 460 کروڑ روپئے کی رقم دینے میں اپنی طرف سے مدد کیلئے عاجزی کرنے پر مجبور کیا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ ادائیگی بروقت نہیں کی جاتی تو انیل کو جیل جانا پڑسکتا تھا۔ دونوں بھائی اس معاملے میں کئی ہفتوں تک بات چیت میں مصروف رہے۔ رقم کے عوض انیل امبانی نے بتایا جاتا ہے کہ ممبئی میں آفس بلڈنگس پر 99 سال کے دو لیز سے دستبرداری اختیار کرلی۔