مگرمچھ کے بعد دیوقامت ریچھ کی سڑکوں پرمٹرگشتی، لوگوں کی چیخ پکار

   

نیویارک : ایسے لگتا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ بغیر کسی وارننگ کے شکاری جانورسڑکوں پر نکل آئے ہیں مگر کسی کو اس کی خبر تک نہیں۔چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا کی سڑکوں پر مگرمچھ کی ویڈیو کی دھوم کے بعد ایک تازہ ویڈیو کلپ میں شمالی کیرولینا کے شہر ایشیویل میں ایک دیو قامت ریچھ کو ٹہلتے ہوئے دکھایا گیا۔ریاستی پولیس نے اعلان کیا کہ شہروں کے بیچوں بیچ ریچھوں کا ظہور کثرت سے ہو گیا ہے کیونکہ انہوں نے چند ہفتوں کے اندر تین ایسے کیسز کی نشاندہی کی ہے۔یو پی آئی نیوز ایجنسی کے مطابق غیرمعمولی جسامت کے حامل کالے ریچھ کوایک کلپ میں دیکھا گیا۔ وہ کسی ریزرو سے بھاگ نکلا اور اس کے گلے میں ٹریکنگ کالربھی دیکھا جا سکتا ہے۔جنگلی جانور علاقے میں فٹ پاتھوں سے گذرتا رہا یہاں تک کہ وہ ایک مصروف چوک میں ایک درخت پر چڑھ گیا۔