مگ-21 جنگجو طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ وِنگ کمانڈر ہرشت سنہا کی موت

   

جئے پور:ویسٹرن سیکٹر میں ٹریننگ سارٹی کے دوران فضائیہ کا مگ-21 جنگجو طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ کل پیش آئے اس حادثہ میں پائلٹ وِنگ کمانڈر ہرشت سنہا کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے، فضائیہ نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں سرحدی سم علاقے میں ڈیزرٹ نیشنل پارک کے سوداسری علاقے میں مگ-21 لڑاکو طیارہ تکنیکی خرابی کے بعد حادثے کا شکار ہوا جس میں پائلٹ کی موت ہوگئی۔