مہاتما گاندھی کی 74ویں برسی ، مختلف قائدین کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 74 ویں برسی پرملک نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی سمیت مختلف پارٹیوں کے قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ کووند، مودی اور گاندھی نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔مودی نے ٹویٹ کیاکہ باپو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ہماری اجتماعی کوشش ہے کہ ان کے عظیم نظریات کو مزید مقبول بنایا جائے ۔ آج یوم شہدا پر میں ان تمام عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہادری سے ہمارے ملک کا دفاع کیا۔ ان کی خدمات اور بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔