مہاراشٹراسمبلی انتخابات : کانگریس کے بعد بھاجپا آج جاری کرسکتی ہے امیدواروں کی پہلی فہرست

,

   

بی جےپی آج مہاراشٹراسمبلی انتخابات کےامیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرسکتی ہے۔دونوں ریاستوں میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4اکتوبرہے۔آپ کوبتادیں کہ مہاراشٹر اورہریانہ میں اسمبلی انتخابات کابگل بج چکاہے۔ان دونوں ریاستوں میں بی جی پی کی حکومت ہے۔بی جےپی کے سامنے دونوں ریاستوں میں بی جےپی کو سرکار بنانےکاچیلنج ہے۔یہی وجہ ہےکہ امیدواروں کےانتخاب پرکئی دنوں سےغوروخوض چل رہاہے۔اتوار کوبھی دہلی میں بی جےپی سی ای سی کی میٹنگ ہوئی ۔جس میں وزیراعظم نریندرمودی ،امت شاہ اور بی جےپی کےکارگزار صدرجےپی نڈا موجود تھے ۔ اگرمہاراشٹر کی بات کی جائیےتوبی جےپی۔شیوسینا میں ابھی تک سیٹوں کی تقسیم نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کےمطابق 288 سیٹوں میں سے 124سیٹیں شیوسیناکودی جاسکتی ہے۔سیٹوں کی تقسیم کااعلان منگل کو ہونے کے امکانات ہیں۔

شیوسیناکےسربراہ ادھوٹھاکرے کےبیٹےآدتیہ ٹھاکرےممبئی میں ورلی اسمبلی سیٹ سےانتخاب لڑیں گے۔بتایاجارہاہےکہ پارٹی کےترپن سال کی تاریخ میں یہ پہلی بار ایساہورہاہےکہ انتخاب میں شیوسیناکوٹھاکرےکاچہرہ ملےگا۔ذرائع کےمطابق آدتیہ ٹھاکرےپارٹی کےوزیراعلیٰ عہدےکےدعویداربھی ہوسکتے ہیں۔آپ کوبتادیں کہ اب تک شیوسیناانتخاب میں بناکسی چہرے کےمیدان میں اترتی ائی ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2019 کیلئے کانگریس نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔ کانگریس کی سینٹرل الیکشن کمیٹی نے فہرست میں 51 امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی ہے ۔ دہلی میں واقع 10 جن پتھ پر کانگریس کی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں پر حتمی فیصلہ لیا گیا۔بتادیں کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور 24 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ مہاراشٹر میں 288 ممبران والی اسمبلی کی مدت کار 9 نومبر کو ختم ہوری ہے ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے مطابق 60.32 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ سال 2014 کے مقابلہ میں اس مرتبہ 59 لاکھ 17 ہزار 901 ووٹرس کی تعداد بڑھی ہے۔