مہاراشٹراورہریانہ میں ووٹنگ جاری،بعض مقامات پرای وی ایم میں خرابی کی شکایات

,

   

مہاراشٹراورہریانہ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے ۔ ہریانہ میں 90 اور مہاراشٹر میں 288 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ان دونوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے ، لیکن اس بار اپوزیشن نے بھی واپسی کے لئے تمام تر کوششیں کی ہے۔ ہریانہ میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں ہے ، جبکہ مہاراشٹر میں وہ شیوسینا کےسے اتحاد کرکے اقتدارحاصل کیاہے۔ صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ادھر ، گرگرام اور فرید آباد میں ای وی ایم میں خرابی کی شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ ہم آپ کوبتادیں کہ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

دونوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی ، ملک کے 18 ریاستوں میں 51 اسمبلی نشستوں اور دو لوک سبھا نشستوں کے لئے آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان میں اترپردیش کی رام پور ، گجرات کی 6 ، بہار کی 5 ، آسام کی 4 اور ہماچل پردیش اور تمل ناڈو کی 2-2 اسمبلی نشستیں شامل ہیں۔ ہریانہ میں مقابلہ کرنے والے اہم امیدواروں میں سی ایم کھٹر (کرنال) ، سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کےلیڈر بھوپندر سنگھ ہوڈا،رندیپ سنگھ سرجے والا، کرن چودھری اورکلدیپ ویشنوئی،دشیانت چوٹالہ سمیت دیگرشامل ہیں شامل ہے۔ مہاراشٹرا کے چیف امیدواروں میں وزیراعلیٰ فڑنویس ، سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈران اشوک چوان اور پرتھویراج چوان شامل ہیں۔ فڑنویس ناگپور جنوبی مغربی سیٹ سے مقابلہ کررہے ہیں، جبکہ اشوک چوان اورپرتھویراج چوان ناندیڑ ضلع کے بھوکر اور ستارا ضلع کی کراد جنوبی نشست سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔