مہاراشٹرا: بی جے پی کی مخالفت پر وقف بورڈ کو مختص فنڈ منسوخ

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے حکام نے ریاستی وقف بورڈ کو 10 کروڑ روپے کی تقسیم کی منظوری دینے کیلئے جاری کردہ ایک سرکاری قرارداد کو چند گھنٹے بعد واپس لے لیا ہے ۔ چیف سکریٹری سوجاتا سونک نے آج جمعہ کو اس فیصلے کی واپسی کا اعلان کیا۔مذکورہ جی آر 28 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس میں 2024-25 کے مالی سال کیلئے مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف وقف کو 10کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی، جس کا صدر دفتر چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) میں واقع ہے ۔ تاہم، بی جے پی کی مہاراشٹرا یونٹ نے اس اقدام کی سخت مخالفت کی، اور پارٹی نے موقف اختیار کیا کہ وقف بورڈ کا آئین میں کوئی جواز نہیں ہے ۔بی جے پی نے ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انتظامی سطح پر مناسب مشاورت کے بغیر کیا گیا تھا اور اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
جعلی خبریں پھیل رہی ہیں کہ بی جے پی۔مہایوتی حکومت نے فوری طور پر مہاراشٹرا وقف بورڈ کو 10 کروڑ روپے دیے ہیں۔