مہاراشٹرا جھکے گا نہیں ، راوت کا ریمارک

   

ممبئی : شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے ایک ٹوئیٹ میں مہاراشٹرا کے بی جے پی لیڈر کرت سومیا کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے سومیا کے بیٹے نیل سومیا کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے کی جوڑی کو گرفتار کیا جائے گا۔ راوت نے اپنے ٹوئیٹ میں دہرایا کہ باپ بیٹا جیل جائیں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی ایجنسی کے تین عہدیدار اور ان کے وصولی ایجنٹ بھی جیل جائیں گے، مہاراشٹرا جھکے گا نہیں۔ ایک ہفتہ قبل سنجے راوت نے سوال اٹھایا تھا کہ پال گھر کے ویور میں نیرو ڈیولپرس میں 260 کروڑ روپئے کس نے لگائے تھے۔ کیا نکاج گرینول پراجکٹ میں نیل سومیا اور میدھا سومیا (کرت سومیا کی بیوی) ڈائرکٹر ہیں ؟