مہاراشٹرا حکومت کو گرانے کی کوشش ناکام ہوگی : شردپوار

   

نئی دہلی: این سی پی کے صدر شردپوار نے کہا کہ مہاراشٹرا حکومت کو گرانے کیلئے بی جے پی کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ادھوٹھاکرے زیرقیادت مہا وکاس اگاڑی اتحاد مستحکم ہے اور اس اتحاد کی حکومت برقرار رہے گی۔ مہاراشٹرا حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔