مہاراشٹرا :شدید گرمی کی لہر ،دوافراد فوت

   

ممبئی ۔16اپریل (سیاست ڈاٹ کام)گزشتہ ماہ کے آخری ہفتہ سے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں موسم گرما کا آغاز ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ہواؤں اور لوکی وجہ سے دوافراد ہلاک اور متعدد کو شدید گرمی سے بیمار ہونے کے سبب اسپتال داخل کیا گیا ہے ۔ گرمی شدت کی وجہ سے درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس تک پہنچ چکا ہے ۔ریاست میں اور خصوصی طورپر ودربھ کے خطہ میں گرم ہواؤں اور لو کی وجہ سے متعدد افراد بیمار ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے ۔مارچ کے آخری ہفتہ اور 10اپریل کے درمیان درجہ حرارت اوسطاً 38سے 44ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جوکہ اس مہینے میں کافی زیادہ ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے سے ممبئی سمیت دیگر علاقوں میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں ،صرف دوروز صبح وشام ممبئی میں جنوب وسطی مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ کوکن اور وسطی مہاراشٹر میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوا ۔لیکن دن میں گرمی اپنے شباب ہر ہے ۔دھولیہ میں ایک 40 سالہ شخص دیوارام کی موت واقع ہوگئی جوکے ایک مزدور تھا جبکہ اورنگ آباد میں ایک 80سالہ خاتون لولگنے سے لقمہ اجل بن گئی۔