مہاراشٹرا لیبر ویلفیر بورڈ کی جانب سے اسکالرشپ کا اعلان

   

تمام ملازمین اور ورکرس کے بچوں کی تعلیم کیلئے امداد ، 31 ڈسمبر آخری تاریخ

دیگلور۔7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاراشٹرا کامگار کلیان منڈل “لیبر ویلفیئر بورڈ” ممبئی کی جانب سے ممبئی گرنی کامگار کلیان فنڈس ایکٹ 1953کے تحت 2022-23ء تعلیمی سال میں کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء اور طالبات کو مہاراشٹراکے لیبر ویلفیئر بورڈ ،ممبئی کی جانب سے اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے – یہ معلومات لیبر ویلفیئر بورڈ، ممبئی پرساددھم نے دی ہے۔پریس نوٹ میں آگے کہا گیا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کے تمام کامگار،ملازمین جو پابندی کے ساتھ مہاراشٹراکے لیبر ویلفیئر بورڈ، ممبئی کیلئے سالانہ چندہ ممبر شپ کی رقم بھرتے ہیں ایسے مستحق کامگار ملازمین کے طلباء اور طالبات جنہوں نے گزشتہ سال 60 فیصد نشانات یا اس سے زائد نشانات لے کر کامیاب ہوئے ہیں ان تمام کو وظائف جاری کیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔کامگار کلیان منڈل، کے تحت تمام ممبران ورکرس ملازمین جیسے آر ٹی سی کے تمام ڈرائیورس اور کنڈکٹرس، میکانکس وہ دیگراسٹاف تمام بینک ایمپلائز، بیڑی بنانے والے ورکرس ،شوگر فیکٹری کے ملازمین ،کھاد کارخانوں کے ملازمین،کپاس و سوت گرنی کے ملازمین، لائف انشورنس کارپوریشن کے ملازمین، الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی، صفائی کامگار ،مہاراشٹرا فیڈریشن کارپوریشن ،جیون پرادھیکرن کے تحت جتنے بھی ایمپلائز کام کرتے ہیں وہ سب ورکرز،ملازمین انڈسٹریل ایریا ورکرز ملازمین یہ تمام کامگار کہلاتے ہیں جنہیں مہاراشٹرا لیبر ویلفیئر بورڈ کی جانب سے ہر سال ان کے بچوں کی ترقی کیلئے اور اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ جاری کی جاتی ہیں یہ بات پریس نوٹ میں بتائی گئی ہے۔ میڈیکل انشورنس ،ایم ایس سی آئی ٹی اسکالرشپ،درسی کتب کی خریدی کے لئے بھی دی جاتی ہے ،اسپورٹس اسکالر شپ ،حصول اعلیٰ تعلیم کے لئے اگر متعلقہ ملازمین کے لڑکے یا لڑکیاں باہر جانا چاہتی ہیں تو انہیں بھی رقمی امداد دی جاتی ہے۔یہ اسکالر شپ حاصل کرنے کیلئے کام گار ملازم کا ماہ جون 2022 کی پے سلپ ، طالب علم جس نے پچھلی جماعت کامیاب کی ہو اس کا مارکس میمو، اسکول؍ کالج یا دیگر کا بونافائڈ سرٹیفکیٹ ،راشن کارڈ اور دیگر کاغذات کی تکمیل کرنے پر اس طالب علم نے آن لائن داخل کریں اور ہارڈ کاپی تعلقہ یا ضلع سنٹر میں داخل کریں تو اسکالرشپ جاری کیے جاتے ہیں۔ در خواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ء بتائی گئی ہے۔اس کے علاوہ مزید معلومات کے لیے درخواست گزار یا ایمپلائز فوری لیبر ویلفیئر بورڈ سنٹر،دیگلور سے رابطہ قائم کریں۔