مہاراشٹرا: معشوقہ کی دوسرے سے لڑکے، سرپھرے عاشق کا معشوقہ پر جان لیوا حملہ

,

   

تھانے(مہاراشٹرا): ایک 19سالہ لڑکی پر اس کی شادی کے دوسرے ہی دن اس پر اس کے سابق عاشق نے جان لیوا حملہ کردیا کیونکہ اس نے دوسرے لڑکے سے شادی کی تھی۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز مہاراشٹرا کے تھانے ضلع میں پیش آیا۔ انگریزی روزنامہ ٹائمس ناؤ رپورٹ کے مطابق اسی ضلع کے وڈولا گاؤں سے تعلق رکھنے والا 19سالہ وشال کھڈے کی حیثیت سے ملزم کی شناخت کی گئی۔

اس حملہ میں لڑکی زخمی ہوگئی اسے فوری مقامی سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں اب اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئے گئے بیان میں کہا کہ میں اور وشال ایک دوسرے سے محبت میں بندھے ہوئے تھے۔ لیکن میرے والدین نے کسی اور جگہ میرا رشتہ طے کردیا اور میں انکار نہیں کرسکی او رمیری شادی کردی گئی۔ شادی کے دوسرے دن ہی صبح 8.30بجے وشال نے مجھ پر حملہ کردیا۔عنبر ناتھ پولیس اسٹیشن کے سنجے دھومل نے بتایا کہ لڑکی اب خطرہ سے باہر ہے۔ حملہ آور عاشق کو ہم نے گرفتار کر کے اس کے خلاف 307سیکشن (قتل کی کوشش) اور دیگر سیکشنس کے آئی پی سی دفعہ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔