مہاراشٹرا مقننہ کے سرمائی اجلاس کا آج سے آغاز

   

ممبئی: مہاراشٹرا مقننہ کا پانچ روزہ سرمائی اجلاس چہارشنبہ 22 دسمبر کو ناگپور کی بجائے میں ممبئی میں شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس بار مقننہ کے سرمائی اجلاس میں سیاسی ہنگامہ آرائی ہوسکتی ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) کا ریزرویشن معاملہ، ایم ایس آر ٹی سی کی ہڑتال اور سابق وزیر داخلہ کی گرفتاری اور بدعنوانی سمیت کئی دیگر امور ہیں جن پر اپوزیشن حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔ سرمائی اجلاس 22دسمبر سے شروع ہوکر اور 28دسمبر کو ختم ہوگا۔ عام طورپر سرمائی اجلاس ناگپور میں ہوتا تھا لیکن کورونا وائر س(کووڈ۔19) اور وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی صحت کی وجہ سے اس سال ممبئی میں ہی اجلاس رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔