مہاراشٹرا میں اکتوبر میں چناؤ متوقع

   

پونے۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر مال چندراکانت پاٹل نے آج کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات 15 اکتوبر اور 20 اکتوبر کے درمیان منعقد کئے جاسکتے ہیں۔ وہ ایک تقریب کے موقع پر مخاطب تھے۔ سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق 15 ستمبر تک لاگو ہوجائے گا۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے اتحاد نے مہاراشٹرا میں جملہ 48 میں سے 41 نشستیں جیتے ہیں۔