اورنگ آباد: مہاراشٹرا کے مراٹھواڑہ علاقہ کے ناندیڑ ضلع کے کرنجی پھاٹا پر قومی شاہراہ پر ہفتہ کی رات تیز رفتار ٹرک اور ایک ٹیمپو کے درمیان ٹکر میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔ناندیڑ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دونوں گاڑیوں کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ پانچوں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹیمپو پر سوار جھارکھنڈ کا رہنے والا مزدور ناندیڑ سے بجلی کا سامان لے کر جارہا تھا۔مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے اسے اتنی زور سے ٹکر ماری کہ 5 مزدور موقع پر انتقال کرگئے اور 6زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔