ممبئی: مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع کے چند دن بعد آج بروز اتوار، وزراء کو محکمے تفویض کیے گئے، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزارات شہری ترقی کی وزارت اپنے لئے رکھی ہے، جبکہ ان کے نائب دیویندر فڈنویس کو داخلہ کی ذمہ داری کے علاوہ مالیات، آبی وسائل، ہاؤسنگ اور بجلی کے محکمے بھی دیئے گئے ہیں اسی طرح سے باغی شیوسینا اور بی جے پی قیادت والی حکومت نے واحد مسلم وزیر عبدالستار شیخ کو محکمہ زراعت کی وزارت دی ہے، لیکن وزارت اقلیتی بہبود کے تعلق سے ابتک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔