ممبئی: مہاراشٹرا میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں مدرسوں کو عصری نوعیت کا بنانے کیلئے سائنس اور ریاضی جیسے مضامین بھی پڑھائے جانے چاہئے جس کیلئے فی مدرسہ دس لاکھ روپئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ منگل کو حکومت نے اس سلسلہ میں ایک ریزولیوشن جاری کرتے ہوئے کہا اکہ وزیراعظم مودی کے مطابق ملک کے مدرسوں کو عصری نوعیت کا بنانا ایک انتہائی اہم ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود نے مختلف پروگراموں کو قطعیت دی ہے تاکہ دینی تعلیم کیلئے چلائے جانے والے مدرسوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے جس کیلئے حکومت کی جانب سے گرانٹس دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔