مہاراشٹرا: کتیا کے ساتھ جسمانی استحصال، 40 سالہ شخص گرفتار

,

   

تھانے(مہاراشٹرا):پولیس نے ایک 40 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے سڑکوں پر گھومنے والی ایک کتیا کا جنسی استحصال کیا۔ تھانے کے واگلے اسٹیٹ علاقہ کے شری نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ٹائم آف انڈیا کی خبر کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز4.30 بجے پیش آیا جہاں چند مقامی افراد سڑکوں پر گھومنے والے آوارہ کتوں کو کھانا دے رہے تھے کہ ان لوگوں نے دیکھا کہ سڑک پر واقع فٹ اوور برج پر ایک شخص ایک کتیا کا جنسی استحصال کررہا ہے۔

مقامی لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع جانوروں کے حقوق کی سرگرم کارکن آدیتی نائر کو دی۔ آدیتی نائر کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف آئی پی سی دفعہ 377 اور 11(a) عائد کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

اسی طرح کا ایک اور 5 جولائی کو واقعہ مدھیہ پردیش کے بھوپال ضلع میں پیش آیا تھاجہاں ایک 55 سالہ شخص ایک گائے کا جنسی استحصال کررہا تھا۔ بھوپال کے سندر نگر علاقہ کی ایک ڈیری فارم میں داخل ہوکر اس جرم کا مرتکب ہوا تھا۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلی تھی۔