مہاراشٹرا کی 2 بسوں میں گجرات میں بھیانک تصادم7 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

   

ممبئی۔2 جون ( ایجنسیز ) گجرات میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ضلع سورت کے بردولی علاقے میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔سورت کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق منگل کی شام مہاراشٹر کی ایک بس بردولی کے قریب ایک ٹریکٹر کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہوگئی اور ڈیوائیڈر عبور کر کے سامنے سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی جس پر یہ حادثہ پیش آیا۔اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق دونوں بسیں مہاراشٹر آر ٹی سی کی ہیں۔ تصادم کے بعد ایک بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔بردولی پولیس نے بتایا کہ بسوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔