مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کانگریس سے مستعفی

   

ممبئی : ممبئی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مہاراشٹرا بابا صدیقی نے کانگریس سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ ان کے اچانک استعفی سے لوک سبھا الیکشن سے پہلے ممبئی کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بابا صدیقی نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔کچھ دن پہلے ملند دیورا کانگریس سے شیو سینا شنڈے گروپ میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد اب بابا صدیقی نے کانگریس کو الوداع کہہ دیا ہے اور اجیت پوار کی این سی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے صدیقی کا باندرہ، ممبئی اور اس کے آس پاس کی اقلیتی برادری میں ایک بڑا اثر ہے۔ اس لیے این سی پی اجیت پوار گروپ کو آنے والے لوک سبھا، اسمبلی اور ممبئی میونسپل انتخابات میں فائدہ ہونے کا امکان ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بابا صدیقی نے لکھا کہ وہ کانگریس میں ایک نوجوان کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے اور آج وہ کانگریس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے فوری اثر سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔